چائنا یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023

پاکستان کی چائنا یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 میں شر کت

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے صدر مقام ارومچی میں (چائنا) یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 کاآغاز ہوا۔ اکیس اگست تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، پاکستان، منگولیا اور افغانستان شرکت کر رہے ہیں ۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق (چائنا) یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 کا نمائشی رقبہ 70،000 مربع میٹر ہے ، جو اس میلے کے انعقاد کے بعد سے سب سے بڑا سیشن ہے۔

اس میں تقریبا 1،300 ملکی اور غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہیں جن میں دنیا کے ٹاپ 500 اور چین کے ٹاپ 500 سمیت 120 سے زائد معروف صنعتی و کاروباری ادارے شامل ہیں۔ یہ تعداد اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ایکسپو کے دوران 30 فورمز اور تجارتی فروغ کی دیگر سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

(چائنا) یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 میں پہلی بار تھیان شان انٹرنیشنل کنزیومر فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور سنکیانگ کی کپاس کومتعارف کروانے کے لیے ایک خصوصی زون بھی ایکسپو کا حصہ ہوگی۔