چین

چین اور جنو بی افریقہ کے ما بین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدوں پر دستخط

جوہانسبرگ (لاہور نامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے 22 اگست 2023 کو جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کیا، جس کے بھر پور نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔ ان معاہدوں میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو گہرا کرنے کے ارادے کا معاہدہ، نئی توانائی اور بجلی کی سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے کے لئے فریم ورک معاہدہ ، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت ، بلیو اکنامک تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت ،

براہ راست سرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت ،خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی پارکوں کی تعمیر کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت ، اعلیٰ تعلیم و تربیت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ، انسان بردار خلائی ریسرچ میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت اور بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت وغیرہ شامل ہیں۔