شی چن پھنگ

چینی صد ر کی تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوح حسن سے ملاقات

جو ہا نسبرگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوح حسن سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ محترمہ صدر صاحبہ کا گزشتہ نومبر میں چین کا کامیاب دورہ چین تنزانیہ تعلقات میں ایک نمایاں لمحہ تھا۔ ہم جن مختلف اتفاق رائے پر پہنچے ہیں انہیں فعال اور مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

چین-تنزانیہ تعاون چین-افریقہ تعاون میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے، اور تنزانیہ-زامبیا ریلوے دونوں ممالک کی مشترکہ یادداشت ہے۔ اگلے سال چین اور تنزانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کو مشترکہ طور پر منانے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنزانیہ کے ساتھ بنیادی مفادات اور اہم معاملات پر اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرے گا اور تنزانیہ کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا ۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں چین افریقہ تعاون کو مضبوط بنانا ترقی پذیر ممالک کے اتحاد اور جائز ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے سازگار ہے۔

محترمہ سامیہ حسن نے کہا کہ وہ گزشتہ سال چین کا کامیاب دورہ کرنے پر بہت خوش ہیں اور صدر شی جن پھنگ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اپ گریڈ کیا ہے۔ تنزانیہ اور چین نے تمام سطحوں پر قریبی تبادلے کو برقرار رکھا ہے، اور تعاون کے منصوبے آسانی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

تنزانیہ ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے لیے چین کی گرانقدر حمایت اور مدد کو سراہتا ہے۔تنزانیہ اور دیگر ترقی پذیر ممالک نے صدر شی جن پھنگ کے "بیلٹ اینڈ روڈانیشیٹو” کی مشترکہ تعمیر اور دیگر اہم اقدامات سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ تنزانیہ اگلے سال چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منانے اور تنزانیہ چین تعلقات کی ترقی کی سطح کو مزید بڑھانے کا منتظر ہے۔