کوئٹہ (لاہورنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دئیے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے انصاف لائرز فورم کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔