بیجنگ (لاہورنامہ) 2023 کا چین میں خدمات کے شعبے میں تجارت کا بین الاقوامی میلہ 2 ستمبر کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔ موجودہ میلے کے مہمان ملک کے طور پر برطانیہ کا ایک بڑا تجارتی وفد شریک ہوگا، جو چار سالوں میں شرکت کرنے والا سب سے بڑا برطانوی وفد ہے۔
برطانوی نمائش کنند گان فئیر کے دوران اپنی تخلیقی صلاحیتو٘ں ، ٹیکنالوجی ، توانائی ، طبی سہولیات اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں کامیابیو ں کے ثمرات پیش کریں گے۔
تقریباً ایک سو برطانوی کمپنیاں اور تنظیمیں چینی ساتھیوں کے ساتھ تجارتی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ متعدد فورمز اور سیمینار کے موقع پر چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر صنعت کو آگے بڑھانے کے نئے مواقع دریافت کرنے کی کوشش کریں گی۔
چین میں برطانوی سفارت خانے کے تجارتی ایلچی نے کہا کہ خدمات کے شعبے میں تجارتی میلہ چین اور برطانیہ کے درمیان خدمات اور تجارت کے شعبے میں میں تعاون کو گہرا کرنے کا ایک مثالی پلیٹ فارم ہے ۔ توقع ہے کہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے خدماتی تجارت کے شعبوں میں تبادلے اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا ۔