لاہور (لاہورنامہ) امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا ء الدین انصاری ایڈوکیٹ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے مال روڈ مسجد شہداء کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کی اپیل پر پنجاب کے تمام شہرؤں سمیت لاہور میں بھی 2 ستمبر کو ہڑتال ہوگی۔
حکومت نے دن بدن مہنگائی کے عذاب میں اضافہ کرکے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔دہاڑی دار مزدور طبقے میں ہزاروں روپے کے بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں۔ہزاروں روپے کے ناجائزہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے ملک میں کئی خودکشیوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ عام آدمی دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے، بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں۔ قائدین نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف صوبائی دارالحکومت میں 2 ستمبر کو احتجاجی ہڑتال کریں گے۔
جماعت اسلامی لاہور شہر کی مین شاہراؤں اور چوکوں پر کمرتوڑ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کیخلاف احتجاجی کیمپس لگائے گی۔ شہر کی تمام مساجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد عوامی آگاہی کیلئے ہزاروں ہینڈبلز تقسیم کیے جائیں گے۔ہڑتال کو ملکی سطح پر کامیاب بنانے کے لئے جماعت اسلامی کی قیادت 2 ستمبر سے قبل تمام سرکاری و نجی دفاتر، مارکیٹیوں، بازاروں، گلی، محلوں اور گھروں میں دستک مہم کے ذریعے عوام کو منظم کریگی۔
تاجر، وکلاء، ڈاکٹر ز، اساتذہ، طلبہ اور سی بی ایز یونینز کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی جائیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 2 ستمبر کو مہنگائی کی ستائی عوام کی آواز بن ایوانوں تک پہنچے گی۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی،پٹرول اور گیس کے بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے.
وگرنہ عوام حکمرانوں کے گریبان سے پکڑ کر نکال باہر کرے گی۔بجلی، پیٹرول، گیس اور دیگر اشیاء ضروری کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف نہ ملنے تک ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔
پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ،نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، احمد جمیل راشد، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ،رہنما جماعت اسلامی شاہد نوید ملک،احمد سلمان بلوچ،مرزا شعیب یعقوب، عدنان چھٹہ،رانا آصف، حافظ عبد الرحمن انصاری,چوہدری محمود الاحد، عامر نور خان ، محمد فاروق چوہان سمیت جماعت اسلامی کے قومی و صوبائی امیدواران سمیت تاجر، برداری اورسیاسی و سماجی رہنماؤں موجود تھے۔