چین کی قومی معیشت کی بحالی

رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی قومی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا پانچواں اجلاس 28 اگست سے یکم ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے ۔

اجلاس میں "اس سال کے آغاز سے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد پر ریاستی کونسل کی رپورٹ” پیش کی گئی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی قومی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے اور مجموعی طور پر بحالی کا رجحان مستحکم ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سال کی دوسری ششماہی میں میکرو پالیسی ریگولیشن اور کنٹرول کی شدت میں اضافہ کیا جانا چاہیے، گھریلو طلب اور اعتماد کو بڑھانے، خطرات کی روک تھام اور اعلیٰ معیار کی معاشی نمو کو فروغ دینے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر جاری ہے۔ پہلے سات مہینوں میں ، "بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور چین یورپ ٹرینوں اور کارگو شپمنٹ کے حجم میں بالترتیب 13 فیصد اور 27 فیصد اضافہ ہوا۔