بیجنگ (لاہورنامہ)سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ملک میں ہوائی جہاز کے انجنوں کے کارخانے لیمنگ انجن پلانٹ کے "لی جی چھیانگ ورک شاپ ” کے ملازمین کے نام جوابی خط میں ہوائی جہاز کے انجنوں کی ترقی کے لئے پرجوش توقعات ظاہر کیں۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنے جواب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کی ایئر کرافٹ انجن انڈسٹری نے بڑی ترقی کی ہے اور ابتدائی طور پر آزاد انہ جدت طرازی اور ترقی کا ایک نیا راستہ تلاش کیا گیا ہے اوراس شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عملے نے اس مقصد کی تکمیل کے لیے بہت محنت کی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہوائی جہاز کے انجن قومی سائنسی اور تکنیکی طاقت اور جدت طرازی کی صلاحیتوں کا ایک اہم مظہر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہوائی جہاز کے انجنوں کی آزادانہ تحقیق اور ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے گا ، تاکہ چین کے طیارے مضبوط "چینی دل” کا استعمال کرسکیں، اور ہوا بازی کی طاقت کی تعمیر اور اعلیٰ سطح کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور بہتری میں فعال طور پر حصہ ڈال سکیں.