نجی معیشت کو فروغ

چین ، نجی معیشت کو فروغ دینے والے بیورو کا قیام

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے قومی ترقی و اصلاحات کے کمیشن کے متعلقہ انچارج نے ریاستی کونسل کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حال ہی میں، قومی ترقی و اصلاحات کے کمیشن کے اندر نجی معیشت کی ترقی کے بیورو کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

نجی معیشت کی ترقی اور نمو کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی ادارے کے طور پر، یہ بیورو متعلقہ شعبوں میں پالیسیوں کی مجموعی ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا اور حقیقی نتائج کے حصول کے لیے مختلف اہم اقدامات کے نفاذ کو فروغ دے گا۔