بی آر آئی بین الاقوامی

چین آئندہ ماہ بی آر آئی بین الاقوامی تعاون فورم کی میز با نی کر ے گا ، ماوننگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ منصوبے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ چین آئندہ ماہ اکتوبر میں بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم کی میزبانی کرے گا۔ تاحال 90 سے زائد ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ان میں بی آر آئی شراکت دار ممالک کے رہنما اور وزراء ، سرکاری حکام ،صنعتی و تجارتی حلقے، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔