یو رپی یو نین

چین یو رپی یو نین کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے کے لئے تیار

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جی 20 سمٹ کے دوران یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کا مرکزی دھارا تعاون ہے اور اس کا جوہر جیت جیت ہے۔

چین رواں سال منعقد ہونے والی چین۔یورپی یونین سمٹ کی میزبانی کرنے، مواصلات اور مشاورت کے ذریعے باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور عالمی امن اور ترقی کے مقصد میں زیادہ مثبت کردار ادا کرنے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین کی ترقی اور کھلے پن نے یورپ اور دنیا کے لئے خطرات کے بجائے مواقع لائے ہیں۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ یورپی یونین مارکیٹ کی معیشت اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کو برقرار رکھے گی.

تجارت اور سرمایہ کاری کی منڈیوں کو کھلا رکھے گی، اور چینی کاروباری اداروں کو یورپ میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے گی.

اسی روز وزیر اعظم لی چھیانگ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے بھی ملاقات کی۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں ، فریقین کو مستحکم اور باہمی فائدہ مند چین برطانیہ تعلقات سے دونوں ممالک اور دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانا چاہیے۔

چین باہمی احترام کو برقرار رکھنے، ایک دوسرے کو مساوی درجہ دینے، ایک دوسرے کی ترقی کو معروضی طور پر دیکھنے، تفہیم اور اعتماد کو بڑھانے اور چین برطانیہ تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے برطانوی فریق کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔