اسلام آباد (لاہورنامہ)ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے نگراں وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی بطور نگراں وفاقی وزیر حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب پیر کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلی افسران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو 9 ستمبر کو نگراں وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا تھا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224(ون اے)کے تحت نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان کی تقرری کی ہے۔