اسلام آباد(لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی جس میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت اور صدر مملکت کے مابین ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ مشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔