اسلام آباد (لاہورنامہ)انسداد دہشتگری عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی ۔پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل سردار عبدالرازق کے جونیئر وکیل عدالت پیش ہوئے ۔ پولیس کی جانب سے ایک بار پھر ریکارڑ جمع نہ کروایا جا سکا ۔
عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے کہاکہ درخواست ضمانت پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دیتے ہیں۔سردار عبدالرازق کے جونیئر وکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔
جج نے کہاکہ 14 ستمبر کو دیگر اہم کیسز لگے ہیں 15 ستمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی.