ڈینگی کی تصدیق

ڈینگی کے وار جاری، پنجاب میں مزید 121 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور(لاہورنامہ)گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 121نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 42،راولپنڈی میں 37،ملتان میں 12،فیصل آباد میں 11،گوجرانوالہ میں 6،قصور میں 5،اٹک میں 2،ننکانہ صاحب ، بہاولپور ، بہاولنگر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 111مریض زیر علاج ہیں۔