ضیاء الدین انصاری

نگران حکومت آئی پیز معاہدوں پر فوری نظر ثانی کرے، ضیاء الدین انصاری

لاہور (لاہورنامہ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کے نادہندگان سرکاری اداروں سے بھی بجلی بلوں کی ریکوری کی جائے۔

حکومت بجلی چوری وزیر اعظم ہاوس، پارلیمنٹ ہاوس، دفتر خارجہ، ایف بی آر، کابینہ بلاک، سندھ ہاوس سمیت دیگر حکومتی ادارے بجلی بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کے نادہندگان ہیں۔ چند ہزار بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر عام شہری کا بجلی کا میڑ کاٹ لیا جاتا ہے جبکہ سرکاری اداروں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ذمہ اربوں کے واجبات ہیں۔

بجلی کے عام صارفین پر بوجھ ڈالنے کی بجائے بجلی کی مفت خوری اور چوری روکی جائے اورعوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے۔ مراعات یافتہ طبقہ اپنی مراعات کم کرنے کو بالکل تیاری نہیں سارا زور عوام کا خون نچوڑنے پر لگایا جارہا ہے۔

نگران حکومت آئی پیز معاہدوں پر فوری نظر ثانی کرتے ہوئے سرکاری اداروں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے اربوں کی ریکوری کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کے بلوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف 21 ستمبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والے احتجاجی دھرنے کے سلسلہ میں ضلع جنوبی لاہور کے تمام عہدیداران و ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، عامر نثار خان، سید احسان اللہ وقاص، مرزا عبدالرشید، احمد سلمان بلوچ،وسیم اسلم قریشی سمیت نظم ضلع، زونل نظم، گروپ لیڈرز، جے آئی یوتھ، اتحادالعلماء، رابطہ خواتین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔