بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی ماحول دوست ترقی، عالمی ماحولیاتی حکمرانی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے کردار کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگراینڈرسن نے کہا کہ چین کی آواز بہت اہم ہے اور ملک کے اندر اور عالمی برادری میں چین کا عمل بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
چین نے قابل تجدید توانائی پر اپنے وعدوں سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ چین ایک اہم معیشت کی حیثیت سے شروع سے ہی موسمیاتی مذاکرات میں شریک ہے اور ذمہ داری نبھانے کی ہمت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں امورِ موسمیاتی تبدیلی کے لیے چین کےخصوصی ایلچی شیے کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے تحفظ ماحول کے لیے چین کے ٹھوس اقدامات کوابھی خیرمقدم کیا اور چین کی جانب سے پیش کردہ ” سرسبز پہاڑ سونے کے پہاڑ اور صاف شفاف پانی چاندی کے پہاڑ” ہیں کے تصور کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق اس طرح کا شاعرانہ اظہار ہر کسی کے دل میں اتر سکتا ہے۔انہوں نے چین میں قومی ماحولیاتی دن منانےکابھی خیرمقدم کیا۔