امریکی قونصلیٹ

امریکی قونصلیٹ کے چیف برائےسیاسی امور کی استحکام پاکستان پارٹی سے ملاقات

لاہور( لاہورنامہ)امریکی قونصلیٹ کے چیف برائے سیاسی و اقتصادی امور نکولس کٹسکس نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین سیکرٹریٹ کا دورہ کر کے سینئر رہنمائوں سے ملاقات اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نکولس کٹسکس نے سینئر رہنمائوں اورسابق صوبائی وزرا ء نعمان لنگڑیال،مراد راس اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری سے ملاقات کی۔ملاقات میں نوجوانوں کے لیے منصوبوں اور ان کو ترقی کے مواقع مہیا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر یہ اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کی عوام کے لیے مفید ہوگا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے نوجوانوں کے مسائل کے حل کو اپنی جماعت کی ترجیح قرار دیا۔