بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہےکہ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی کی دعوت پر سینٹرل امیرکن پارلیمنٹ کے اسپیکر سیرود 19 سے 23 ستمبر تک ایک وفد کی قیادت میں چین کا دورہ کریں گے۔
پیر کے روز ماؤ نینگ نے کہا کہ اس سال 22 اگست کو وسطی امریکی پارلیمنٹ نے تائیوان کے نام نہاد "قانون ساز ادارے” اور "مستقل مبصر” کی حیثیت کو ختم کرنے اور چین کی قومی عوامی کانگریس کو مستقل مبصر کے طور پر قبول کرنے کے لئے ایک قرارداد منظور کی۔
جس سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ ایک چین کے اصول پر قائم رہنا وقت کا نہ رکنے والا رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، ایک چین کے اصول کی بنیاد پر وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے اور انہیں فروغ دینے کا خواہاں ہے۔