انوارالحق کاکڑ

اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہوں، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(لاہورنامہ)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ امریکا کے 5روزہ اہم دورے پر روانہ ہوا ہوں۔انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنمائوں سے بات چیت کروں گا،بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔