شی جن پھنگ

چین اور امریکہ پرعالمی امن کے لیے زیادہ اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے عوام نے جاپانی فاشزم کے خلاف جدوجہد میں ایک ہی جذبے کے ساتھ آگ و خون کےامتحان پر پورا اترتے ہوئے گہری دوستی قائم کی۔

ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے یو ایس چائنا ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے چیئرمین جیفری گرین اور فلائنگ ٹائیگرز کے سابق ارکان ہاری موئیر اور میک مولن کو خط کے جواب میں کیا ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے مستقبل میں، چین اور امریکہ پرعالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے زیادہ اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ،دونوں ممالک کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون حاصل کرنا چاہیے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین -امریکہ تعلقات کی امید اور بنیاد عوام میں اور مستقبل نوجوانوں میں ہے۔ نئے دور میں چین امریکہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کے نئے دور میں فلائنگ ٹائیگرز کے ارکان کی شرکت اور حمایت کی ضرورت ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ فلائنگ ٹائیگرز کا جذبہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نسل در نسل جاری رہےگا۔