گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سے خصوصی افرادکے وفدکی ڈاکٹر خالد جمیل کی سربراہی میں ملاقات

لاہور (لاہورنامہ)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں خصوصی افرادکے وفدنے ڈاکٹر خالد جمیل کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ خصوصی افراد غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں جو اپنے عزم اور حوصلے سے دوسرے لوگوں کے لیے ایک مثال بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حوالے سے معاشرتی رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد حساس لوگ ہوتے ہیں اور بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے معاشرتی رویے جو ان کی دل آزاری کا سبب بنیں ان کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت اور متعلقہ محکموں کو بھی تاکید کریں گے کہ خصوصی افردکے لیے بلڈنگز میں ویل چیئرزکی رسائی کے لیے ریمپس اور دیگر ضروری سہولیات مہیاکی جائی.

ں اور بسوں میں ٹرانسپورٹ اور مختلف بلڈنگز میں بھی یہ سہولت خصوصی افراد کو دی جائیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد کوخصوصی توجہ اور عزت دے کر انکا وقار بڑھانا ضروری ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے کے مفید شہری بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر خصوصی افراد کی کھیلوں میں نمائندگی کے حوالے سے قائم ایک غیر سرکاری تنظیم کے صدر ڈاکٹر خالد جمیل، سینئیر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عفاف منظور اور سیکرٹری جنرل میاں محمد اظہر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے معذور افراد کی کھیلوں اورمعاشرے میں فعال کردار کے لیے مکمل تعاون اور رہنمائی کی یقین دہانی کروائی۔