سربراہ اجلاس اختتام پذیر

کیوبا کے شہر ہوانا میں "جی 77 اور چائنا” سربراہ اجلاس اختتام پذیر

بیجنگ (لاہورنامہ) کیوبا کے شہر ہوانا میں "جی 77 اور چائنا” سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہوا اور اجلاس میں جاری کردہ "ہوانا اعلامیے "میں متعدد چینی تصورات اور تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ فریق مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کی بنیاد پر عالمی ترقی اور فائدہ مند تعاون کے حصول کی کوشش کریں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں۔

چین ہمیشہ جنوب جنوب تعاون کا حامی اور اس پر عمل کرنے والا ملک رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لیے سب سے اہم چیز ترقی ہے اور چین کی جانب سے تجویز کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ترقی پذیر ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی کے عین مطابق ہیں اور بین الاقوامی برادری بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی جانب سے ان کا وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں سی پیک نے اپنے آغاز کے بعد سے 10 سالوں میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، جس سے پاکستانی عوام کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ سی پیک کے تحت توانائی اور بجلی کے منصوبوں نے پاکستان کو درپیش بجلی کی شدید قلت کو بہت حد تک حل کیا ہے اور شاہراہوں کی تعمیر جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پورے ملک میں سڑکوں کی رسائی کو بہت بہتر بنایا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اختتام تک سی پیک نے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار روز گار کے مواقع پیدا ہوئے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر نے نہ صرف متعدد ترقیاتی فوائد پیدا کیے ہیں بلکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے عالمی گورننس کے تصور پر بھی صحیح معنوں میں عمل کیا ہے۔

کمبوڈیا میں ، دارالحکومت نوم پین سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب میں چین – کمبوڈیا انسداد غربت کا دوستانہ مثالی گاؤں واقع ہے۔ یہ منصوبہ جنوری 2021 میں چینی فنڈنگ سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد دیہی سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور طبی حالات کو بہتر بنانا، مویشی پروری کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ فنون کی تربیت کرنا اور دیہات کے عوامی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اس منصوبے کو نافذ کیے جانے کے تقریباًدو سال بعد، ماضی کا یہ غریب گاؤں اب جدید ہو گیا ہے، اور گاؤں والے مستقبل کے بارے میں زیادہ پر امید ہیں ۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کےمثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اب تک ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے 000 3 سے زیادہ تعاون کے منصوبے تشکیل دیئے ہیں ، جس سے تقریباً ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جنوری 2023 تک 151 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ اپنی قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ہم آہنگ کرکے ، یہ مختلف ممالک کو اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس سال صدر شی جن پھنگ کی افریقہ کے ساتھ سچی اور پرخلوص پالیسی کے تصور کی دسویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں چین نے افریقی دوستوں کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کی راہ پر مضبوطی سے آگے بڑھنے کے لیے کام کیا ہے، چین اور افریقہ کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا گیا ہے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی چین افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔

چین نے افریقی یونین کانفرنس سینٹر اور افریقن سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن جیسے اہم منصوبوں کی تعمیر کی ہے۔ چین افریقہ تعاون فورم کے قیام کےبعد گزشتہ 23 سالوں میں چینی کاروباری اداروں نے 10 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ریلوے ، تقریباً 1لاکھ کلومیٹر شاہراہوں ، تقریباً ایک ہزار پلوں اور 100 بندرگاہوں کو شامل یا اپ گریڈ کیا ہے ، بہت سے ممالک کے لئے بجلی کی فراہمی اور مواصلاتی نیٹ ورک تعمیر کی ہے ، اور افریقی براعظم کے باہمی رابطے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس طرح کا چین-افریقہ تعاون باہمی احترام، باہمی فائدے اور جیت جیت کے نتائج پر مبنی ہے۔ جدیدیت کے سفر میں ایک ساتھی کی حیثیت سے، چین افریقہ سمیت ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کے لیے بھر پور کوشش کرتا ہے ۔

اس وقت چین 160 سے زائد ممالک کو ترقیاتی امداد فراہم کررہا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے 150 سے زائد ممالک کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پر تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ اینڈ ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ قائم کیا ہے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے لیے فنڈز مختص کرے گا تاکہ مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانے اور مشترکہ ترقی کے حصول میں ترقی پذیر ممالک کے لیے نیا کردار ادا کیا جا سکے۔

ترقی پذیر ممالک کے بڑے خاندان کے ایک رکن کی حیثیت سے ، چین ہمیشہ جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینے اور اس پر عمل کرنے ، اپنی ترقی سے عالمی ترقی کو فائدہ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے نئے طریقے فراہم کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے۔بڑی تعداد میں ترقی پذیر ممالک نے چین کے خیالات اور اقدامات کو بے حد سراہا ہے، جس سے گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترقی کی بے مثال حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔