فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ

نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (لاہورنامہ)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی گئی ہے، نیپرا 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی،درخواست منظوری پر بجلی صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا،درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔