بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو کے ویسٹ لیک اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو سے ملاقات کی جو 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین تشریف لائے ہیں۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور جنوبی کوریا لازم و ملزوم پڑوسی اور الگ نہ ہونے والے شراکت دار بھی ہیں۔
1992 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین- جنوبی کوریا تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو اہم فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ اس سال چین-جنوبی کوریا تعلقات کے دوسرے 30 سال کا آغاز ہے۔
چین اور جنوبی کوریا کے درمیان مستحکم اور ٹھوس تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتے ہیں اور علاقائی امن اور ترقی کے فروغ کے لیے بھی مفید ہیں۔
چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر چین-جنوبی کوریا اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ وقت کے ساتھ ہم آہنگ تعمیر و ترقی کو جاری رکھا جا سکے۔