ہانگ چو ایشین گیمز

ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اولمپک اسپورٹس اسٹیڈیم سے براہ را ست نشر

بیجنگ (لاہورنامہ) ہانگ چو میں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ہانگ چو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ نے دنیا بھر کے ناظرین کے لیے 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ہانگ چو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم سے براہ را ست نشر کی جو کہ "فور کے” معیارات کی حامل بصری ضیافت تھی۔

چینی میڈ یا کے مطا بق ا س کے علاوہ افتتاحی تقریب کو ” ایٹ کے” ٹیکنالوجی میں بھی نشر کیا گیا ۔ ان نشریات نے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے ذہنوں پر ایک خوشگوار تاثر چھوڑا۔ دیکھنے والوں نے صوبہ زے جیانگ کی خوبصورتی کی لامحدود کشش اور کھیلوں کی ثقافت کے شاندار امتزاج سے لطف اٹھایا۔

24 ستمبر کی شام 7 بجے تک ہانگ چو میں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کی براہ راست نشریات اور متعلقہ رپورٹس کو چائنا میڈیا گروپ کے آل میڈیا اور ملٹی میڈیا پلیٹ فارم پر 503 ملین سے زیادہ بار پڑھا اور دیکھا گیا ہے۔ سی ایم جی کے نیو میڈیا اور متعدد دیگر پلیٹ فارمز پر براہ راست آن ڈیمانڈ نشریات کی مجموعی تعداد 304 ملین تک پہنچ گئی۔ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کو ویبو ایپ پر 612 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔