چین- عرب ممالک ایکسپو

چھٹی چین- عرب ممالک ایکسپو کے شاندار نتائج

بیجنگ (لاہورنامہ) چھٹی چین – عرب ممالک ایکسپو کے نتائج کے حوالے سے ایک پر یس کا نفر نس میں
بتایا گیا ہے کہ اس ایکسپو نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو اہمیت دیتے ہوئے سرمایہ کاری، تجارت ، توانائی، زراعت اور دیگر روایتی شعبوں میں تعاون میں بہت بہتری آئی ہے، جبکہ سبز اور کم کاربن، ڈیجیٹل معیشت، طبی اور صحت جیسے تعاون کے نئے شعبوں میں توسیع دی گئی ہے ۔

اس کے نتیجے میں گل 403 تعاون کے نتائج سامنے آئے ہیں اور سرمایہ کاری اور تجارت کی متوقع مالیت 170.97 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

ایکسپو نے "چین-عرب اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ترقیاتی عمل پر 2022 کی سالانہ رپورٹ” اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کے تحت چین-عرب اقتصادی اور تجارتی تعاون پر رپورٹ” جاری کیں اور 36 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔