شی جن پھنگ

چین گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پچیس ستمبر کو گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ سمٹ کے لیے ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے ۔

پیر کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نقل و حمل کےایک محفوظ ، آسان ، موثر ، سبز ،اقتصادی ، جامع اور پائیدار نظام کی تعمیر ، معیشت اور معاشرے کی اعلی معیار کی ترقی کی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین طاقتور نقل و حمل کے حامل ملک کی تعمیر کو تیز کر تے ہوئےعالمی نقل و حمل کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور اپنی ترقی کے ساتھ دنیا کے لئے بھی نئے مواقع فراہم کر رہا ہے.

صدر شی نے کہا کہ چین گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ، اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

موجودہ گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ سمٹ کا موضوع "پائیدار نقل و حمل: عالمی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا” ہے۔ چین کی وزارت نقل و حمل کی میزبانی میں اس سمٹ کا آغاز 25 ستمبر کو بیجنگ میں ہوا ۔