بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے زے جیانگ میں اپنے حالیہ معائنے کے دورے کے دوران نئے ترقیاتی تصور کو مکمل، درست اور جامع طریقے سے نافذ کرنے، ترقی کے نئے نمونے کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے مثالی زون کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پیر کے روز انہوں نے کہا کہ نیا عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی برتری کو جامع طور پر ظاہر کرنے والے جدیدیت پر مبنی نظام کی تعمیر کو تیز کیا جانا چاہیے۔
24 ستمبر کی سہ پہر، بیجنگ واپسی پر، شی جن پھنگ نے معائنہ کے لیے صوبہ شان دونگ کے شہر چاؤزوانگ کا دورہ کیا جو چین میں انار کی کاشت کے اہم علاقوں میں سے ایک ہے۔
شی جن پھنگ انار کے جینز ریسورس بینک میں تشریف لائے، انار کے درختوں کی انواع کا معائنہ کیا، اور مقامی انار کے پودے لگانے کی تاریخ، بیج کے وسائل جمع کرنے اور محفوظ کرنے اور صنعتی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
شی جن پھنگ کو یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ انار کی بہترین پروسیسنگ اور انار کے پوودوں کی کاشت میں ترقی سے مقامی کسانوں کی آمدنی میں مؤثر طریقے سے اضافہ ہوا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر مقامی لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی انار کے پھلوں کی طرح خوشحال ہو۔