پشاور زلمی

پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پشاور زلمی کی پوری ٹیم پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کھیلنے دبئی سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے ہمراہ کراچی پہنچ گئی۔

اس موقع پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی آمد پر پوری ٹیم انتہائی خوش ہے اور پاکستان میں پی ایس ایل کے 8 میچز کا انعقاد تاریخی موقع ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ پی سی بی، حکومت پاکستان، پاکستان آرمی اور تمام سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز پیر کو مدمقابل ہوںگے۔