یورپی یونین

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠امریکہ چینی اداروں اور افراد پر بےبنیاد دباؤ بند کرے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایران سے وابستگی کے بہانے چینی اداروں اور افراد پر امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی تجارتی نظام اور قواعد کو کمزور کرنے اور چینی کاروباری اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے یکطرفہ پابندیوں اور "طویل مدتی دائرہ اختیار” کا غلط استعمال کرتا ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

منگل کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ فوری طور پر چینی کاروباری اداروں اور افراد پر دبائو ڈالنا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔