لاہور (لاہورنامہ)لاھور بورڈ انٹر کالجیٹ سالانہ سپورٹس میٹنگ 2023،24،بورڈ کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکرٹری لاھور بورڈ میڈم بشری بی بی نے کی، پروفیسر ڈاکٹر عارف حسین پرنسپل گورنمنٹ گلبرگ کالج جوکہ سپورٹس کمیٹی کے صدر ھے.
انہوں نے پروموشن آف سپورٹس کیلئے لاھور بورڈ کی کارکردگی کی تعریف کی اور اس وقت جوکہ ملک کے گراونڈ ویران ھے ان کو آباد کرنے کی ضرورت ہے سالانہ اجلاس میں سپورٹس کلینڈر 2023،24،کی منظوری دی گئی.
ڈائریکٹر سپورٹس لاھور بورڈ ضیاء سبطین نے سال 2022،23،کے سپورٹس کے انعقاد پر لاھور ڈویژن کے گورنمنٹ کالج اور پرائیویٹ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاھور بورڈ، پاکستان انٹر بورڈز میں جنرل ٹرافی انہیں کی وجہ سے جیتا ہے.