پاکستان سنی تحریک

پاکستان سنی تحریک کے نئے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی منتخب ہوگئے

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان سنی تحریک کے سینئرمرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سربراہ کیلئے شاداب رضا نقشبندی اور صاحبزادہ علامہ بلال عباس امیدوار تھے.

جس میں شاداب رضا نقشبندی نئے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ صاحبزادہ بلال عباس قادری نائب سربراہ ہوں گے، دو روز سے مرکزی کابینہ کا اجلاس چل رہا تھا جس میں تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور نئے سربراہ کا چنائواحسن انداز میں کرنے پر مشاورت ہوئی ۔

پاکستان سنی تحریک کے انٹرا پارٹی کے الیکشن اور نتائج کے بعد سینئر مرکزی رہنما کی حیثیت سے اعلان کرتا ہوں ۔شاداب رضا نقشبندی سربراہ منتخب ہوگئے ہیں اور مشاورت کے بعد صاحبزادہ بلال عباس قادری کو نائب سربراہ بنانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی مرحلہ وار الیکشن کرائیں گے ،پاکستان کی سلامتی اور پائیدار امن کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان سنی تحریک ہمیشہ ملکی سلامتی کیلئے کام کرتی رہی، عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد غوری نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کمیٹی کے ضابطے اور تنظیم کے دستور کے مطابق کرائے ہیں اور انشا اللہ جلد الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔اس موقع پرپریس کانفرنس سے نو منتخب سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کابینہ نے ووٹ کے ذریعے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے میں اللہ تعالی کی توفیق اور مدد سے ایمانداری سے نبھائوں گا۔

مرکزی کابینہ کے ارکان محمد آفتاب قادری، فہیم الدین شیخ، علی بلوچ، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، التماس صابر، اللہ رکھیہ بنگل زئی، نور احمد قاسمی، انعام اللہ قادری، محمد آصف رضا قادری، قاری عبدالراشد ریکی، علامہ محمد عنصر قادری، علامہ محمود قادری، علامہ طارق مدنی خالد حسن عطاری، محمد سلیم قادری، زاہد حبیب قادری، محمد شہزاد قادری، محمد مبین قادری، شیخ غلام مرتضی قادری، سردار محمد طاہر ڈوگر، علی نواز قاسمی، فقیر محمد ضیائی، قاضی ذولفقار حسین، محمد فرحان راجپوت ودیگر موجود ہیں۔