بجلی چوری کی روک تھام

بجلی چوری کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے سی سی پی او لاہور

لاہور (لاہورنامہ) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے آئی جی کی واضح ہدایات ہیں کہ بجلی چوری کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور نے اپنے دفتر میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لیسکو کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔

سی سی پی او نے مزید کہا بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قومی ملزم ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے سٹی ڈویڑن کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف،ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری اور متعلقہ ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔