بیجنگ (لاہورنامہ) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 28 ستمبر کو چین کی پیپلز پبلک سکیورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شہداء کے بچوں کے ایک خط کا جواب دیا اور طلبہ سے اپنی بڑی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ہیروز کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا۔
اپنے جواب میں شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ قومی سلامتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنا اور عوام کی خوشی اور سکون کی حفاظت کرنا عوامی پولیس کا مقدس فریضہ ہے۔ آپ کے باپ دادا ذمہ داریاں نبھانے کا حوصلہ رکھتے تھے اور دفاع وطن کے لیے قربانی دینے اور اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار رہتے تھے۔
ان کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھنے اور آگے بڑھانے کے قابل ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے بہادر باپ دادا کی مثال پر عمل کریں گے، اپنے نظریات اور عقائد کو مضبوط کریں گے، سخت مطالعہ کریں گے اور بہترین تربیت حاصل کریں گے، ملک اور عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہنر پیدا کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے.
پارٹی اور عوام کے وفادار محافظ بننے کا عزم کریں گے۔ اور ایک اعلیٰ سطح کے محفوظ چین کی تعمیر کے لیے مسلسل کوششیں کریں گے، ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے اور نشاط ثانیہ کے حصول کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔
حال ہی میں، چین کی پیپلز پبلک سیکیورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شہداء کے آٹھ بچوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو خط لکھا، اسکول میں اپنی تعلیم اور تربیت اور دیکھ بھال کے حوالے خیالات کا اظہار کیا اوراپنے باپ دادا کی وراثت کو آگے بڑھانے اور ایک محفوظ چین کے قیام کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔