ایشین گیمز تھیم میوزک

سی ایم جی کے ایشین گیمز تھیم میوزک میں ملٹی نیشنل میوزیکل انسٹرومنٹس کا استعمال

بیجنگ(لاہورنامہ) زنگ، ایک روایتی چینی میوزیکل انسٹرومنٹ ہے، جو چین کے قدیم ہان اور تھانگ شاہی دور میں شاہراہ ریشم کے ذریعے بہت سے ممالک میں پھیلا، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس نےمختلف ممالک میں ان کی قومی خصوصیات کے مطابق خصوصی شکل اختیار کی.

ہانگ چو ایشین گیمز کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ ایشین گیمز کی تھیم دھن ‘دل سے دل ملے ‘ کے ایم وی میں پہلی بار چین، جاپان، کوریا، منگولیا اور ویتنام کے زنگ کو یکجا کیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پانچ ایشیائی ممالک کے زنگ بجانے والے فنکاروں نے ایک ساتھ اپنے اپنے خصوصی زنگ سے ایک ہی دھن بجائی۔

چینی زنگ پلیئر لیو لہ نے کہا کہ بہت سے ممالک کے بہترین فنکاروں نے اس میں شمولیت اختیار کی، موسیقی کی زبان میں ایک ہی آواز بلند کی جو حقیقی ثقافتی انضمام کا مظہر ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ایشیائی میوزیکل سازوں کے تعاون کی ایک نئی کوشش بھی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ اختراعی اقدام تعاون کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔