چینی معیشت بحالی اور ترقی

سلسلہ وار پالیسیوں کی بدولت چینی معیشت بحالی اور ترقی کی جانب گامزن

بیجنگ (لاہورنامہ)رواں سال میں میکرو اکنامک پالیسیوں کے مربوط اور موثر نظام کی بدولت چین کی معیشت بحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اگست کے اختتام تک مرکزی بجٹ کے اندر سرمایہ کاری بنیادی طور پر مختص کی گئی ہے اور خصوصی بانڈز کے اجراء اور استعمال میں تیزی آئی ہے جس سے موثر سرمایہ کاری میں توسیع ہوئی ہے۔

اس سال کے آغاز سے پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے دو مرتبہ شرح سود میں کٹوتی کی وجہ سے شرح سود میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ اقتصادی ترقی کے لیے مستحکم اور طاقتور مالی حمایت فراہم کرتی ہے۔

معاشی ڈھانچے کو بھی مزید بہتر ی کی جانب لایا جا رہا ہے اور اہم شعبوں اور کمزور روابط کے لیے مالی تعاون کو مسلسل مضبوط کیا گیا ہے۔

اگست میں چینی معیشت سے متعلق اہم اشاریے بڑھ رہے ہیں اور اب یہ سلسلہ وار پالیسیاں نمایاں پیش رفت دکھا رہی ہیں۔ چین کےماہر اقتصادیات حوانگ ای پھنگ کے مطابق حال ہی میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ پالیسیاں کاروباری حلقوں میں اعتماد کو بہتر بنانے اور حوصلہ افزائی کرنے میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔