خادم حسین

صنعتی و تجارتی پالیسی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ، خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی کی تیاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی صنعتی و تجارتی پالیسے انڈسٹریل سیکٹر انقلابی ترقی و استحکام سے ہمکنار ہوگا۔

نئی صنعتی پالیسی سے صنعتی، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پنجاب میں صنعتی ترقی کیلئے کیے گئے اقدامات سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

پنجاب میں صنعتی مسائل کیلئے حل کیلئے ہر محکمہ میں ون ونڈ سیل کا قیام، سپیشل اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا.

ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔

خادم حسین نے کہا کہ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔