بیجنگ (لاہورنامہ) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ نے ایک بار پھر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی قومی دن کے تھیم پر مبنی لائٹ شو کا انعقاد کیا۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع لینڈ مارک عمارت بغداد مال نے بھی حال ہی میں چین کے قومی دن کو منانے کے لیے ‘چائنا لائٹ شو ‘ پیش کیا۔