متعدد ممالک میں چینی سفارت

متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں قومی دن کی تقریبات کا انعقاد

بیجنگ (لاہورنامہ) کئی ممالک میں چین کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے قومی دن کی تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تقریبات میں شریک ان ممالک کے سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی امید ظاہر کی۔

نیپال میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ قومی دن کی تقریب میں نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے تقریر کی۔ اس موقع پر نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (یونائیٹڈ سوشلزم) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم مادھو کمار نیپال نے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 74 سالوں میں چین نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے، چاہے وہ ترقیاتی عمل ہو یا جدیدکاری۔ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا آگے بڑھ رہی ہے۔میں چین کی کامیابیوں پر دلی مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔