سری لنکا کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

فلسطین اسرائیل تنازع کی گردش سے نکلنے کا راستہ "دو ریاستی فارمولہ” ہے، وانگ ون

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے برازیلی صدر کے چیف معاون خصوصی اموریم سے ٹیلی فون پر فلسطین اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ چند دنوں میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے فلسطین، اسرائیل، مصر اور سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی ذمہ دار سفارتی شخصیات سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے تاکہ فلسطین اسرائیل صورتحال مزید نہ بگڑے، عام شہریوں کا تحفظ کیا جائے اور انسانی تباہی سے بچا جا سکے۔

جمعرات کے روز وانگ ون بین نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کی گردش سے نکلنے کا راستہ "دو ریاستی فارمولے” کی بنیاد پر لوٹنے میں مضمر ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لیے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور امن عمل کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہئے۔