تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کوجلسہ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور( لاہورنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر درخواست گزار متبادل جگہ پر جلسے کے لیے کوئی درخواست دیتا تو قانون کے مطابق 72 گھنٹوں میں اس کا فیصلہ کیا جائے۔درخواست گزار کی درخواست مذکورہ یقین دہانی پر نمٹائی جاتی ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے آڈر کے تحت پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت کو مسترد کر دیاگیا ہے ،درخواست گزار ڈی سی لاہور کو کسی دوسرے مقام پر جلسہ کے لیے درخواست دے سکتا ہے، درخواست گزار ایک درخواست کے ساتھ 2 بجے ڈی سی آفس جا سکتا ہے۔