بیجنگ (لاہورنامہ) تیسرے "بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب بدھ کے روز بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وبا پھیلنے کے بعد "بیلٹ اینڈ روڈ” زندگی اور صحت کا راستہ بن گیا ہے۔ چین نے مختلف ممالک کو اربوں ماسک اور 2.3 بلین ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں، اور 20 سے زائد ممالک کے ساتھ ویکسین تیار کرنے میں تعاون کیا ہے.
جس سے بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ شراکت داروں کے لئے وبا کے خلاف منفرد کردار ادا کیا گیا ہے۔ چین میں وبا کے عروج پر اُسے 70 سے زائد ممالک کی جانب سے قابل قدر مدد ملی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے سمجھتے ہیں کہ صرف مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون سے ہی ہم اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ 10 سالہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کی مشترکہ تعمیر تاریخ کا درست انتخاب ہے اور زمانے کی ترقی کی منطق کے عین مطابق ہے۔