لاہور(لاہورنامہ)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر سمیت دیگر رہنماو ں نے غزہ ہسپتال پر اسرائیلی بمباری اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری انسانیت کے خلاف گھناو نا جرم ہے.
بچوں، خواتین اور ہسپتال میں زیر علاج لوگوں پر بم برسانا بربریت کی انتہا ہے ،اسرائیلی مظالم پر ہر باضمیر انسان کا سینہ غم کی شدت سے پھٹ رہا ہے۔ وہ گذشتہ روز مولانا عبد المنان صدیقی کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے ،وفد میں علامہ طارق محمو د یزدانی (چیئرمین)، مولانا ذاکر الرحمن صدیقی (ناظم اعلیٰ)موجود تھے۔
علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ منافقانہ رویہ چھوڑ کر فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرے ، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں سوئی ہوئی ہیں ؟ مسلمانوں کا بہتہ خون کیوں نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک فلسطین کے تحفظ اور مسجد اقصی کی بالادستی کیلئے متحد ہو جائیں۔
علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا ذاکر الرحمن صدیقی، عبد المنان صدیقی کا کہنا تھاکہ مسلم معاشروں کی تباہی کا بڑا سبب ان کی آپس کی ناچاقیاں، انتشار، نا اتفاقی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔
اسرائیلی جا رحیت میں دن بدن اضا فہ ہو تا چلا جا رہا ہے عالم اسلام کو خواب غفلت سے جاگنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر، فلسطین سمیت جتنے ممالک پر کفار مسلط ہیں ان کے خلاف عالمی برا دری کے متحد ہونے کا وقت آچکا ہے۔ غزہ میں خون کی ہو لی کھیلی جا رہی ہے نہتے فلسطینی مسلمان عورتوں، بچوں، خواتین، زرگوں دیگر شہریوں پر اسرائیلی بمباری شرمناک اقدام ہے۔
پو ری پاکستان کی قوم اس وقت فلسطین کے ساتھ ہے اور ہم دعا گو اللہ تعالیٰ دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان کو حقیقی آزادی فتح نصیب فرمائے ان کی مدد فرمائے آمین۔