بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ -چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا ہے ۔
بدھ کے روز شی جن پھنگ نے چین اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ دو بَڑےعالمی ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے ساتھ بقائے باہمی کا صحیح طریقہ کار ،عالمی امن و ترقی نیز بنی نوع انسان کے مستقبل اور تقدیر سے تعلق رکھتا ہے۔
چین، امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت پر مبنی تعاون کے تین اصولوں کے مطابق مفید باہمی تعاون کو فروغ دینے، اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے، باہمی کامیابیوں اور مشترکہ خوشحالی کے حصول نیز دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہے۔
امید ہے کہ امریکہ – چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوست چین -امریکہ تعلقات کا دھیان رکھنا اور ان کی حمایت کرناجاری رکھیں گے اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
اسی روز امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی امریکہ – چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا ۔