جنیوا(لاہورنامہ) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب کے ساتھ باہمی تعاون کو مسلسل بڑھانے پر بات چیت کی ہے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کا ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ دونوں فریق اپنے اپنے منفرد ترجیحی وسائل کے حامل ہیں اور تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے فریقین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق میڈیا فورمز کے انعقاد اور ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے اقتصادی شعبوں میں متنوع عالمی آواز بلند کریں گے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دیں گے۔
شواب نے عالمی ترقی، بین الاقوامی تعاون، مصنوعی ذہانت کے ذریعے ملنے والے مواقع اور چیلنجز جیسے موضوعات پر سی ایم جی کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے،باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو بڑھانے کی امید ظاہر کی۔