مالیاتی ورک کانفرنس

مالیاتی ورک کانفرنس نے چین کی مالیات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی سمت طے کرلی

بیجنگ (لاہورنامہ)  چین میں  پہلی مرکزی مالیاتی ورک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مالیاتی نظام کے اعلیٰ ترین اجلاس کے طور پر ، ماضی کی  قومی مالیاتی ورک کانفرنس کو مرکزی مالیاتی ورک کانفرنس میں اپ گریڈ کیا گیا ، لہذا یہ چین کی پہلی مرکزی مالیاتی  ورک کانفرنس ہے۔ 

شی جن پھنگ کی معاشی سوچ میں مالیات بنیادی موضوعات  میں سے ایک ہے۔ حقیقی معیشت ہی مالیاتی ترقی کی بنیاد ہے۔ اس حوالےسے شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ مالیات کو معاشی اور سماجی ترقی کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنی چاہئیں۔ اہم حکمت عملیوں، کلیدی علاقوں اور کمزور شعبوں کے لئے اعلیٰ معیار کی مالیاتی خدمات کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، جدید مینوفیکچرنگ، گرین ڈیولپمنٹ اور  درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لئے مزید مالیاتی وسائل کا استعمال لازم ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی فنانس، گرین فنانس، انکلوسیو فنانس، پنشن فنانس اور ڈیجیٹل فنانس ان پانچ شعبوں میں  اچھا کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مالیاتی  سلامتی کو یقینی بنانا موجودہ کانفرنس  کا ایک اور اہم پیغام ہے۔   کانفرنس میں اس  بات پر زور دیا گیا ہے کہ  "مقامی قرضوں کے خطرات کو روکنے اور حل کرنے کے لئے ایک طویل مدتی میکانزم  اور حکومتی قرضوں کے انتظام کا ایک میکانزم   جو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے تشکیل دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ، جیسے جیسے مالیاتی مارکیٹیں زیادہ سے زیادہ کھلی ہوتی جائیں گی، بیرون ملک سے مالیاتی خطرات بھی اندورن ملک منڈی پر منفی اثرات مرتب کریں گے. شی جن پھنگ نے مالیاتی نگرانی کو جامع طور پر مضبوط بنانے اور مالیاتی خطرات کو مؤثر طریقے سے روکنے اور حل کرنے کے لئے متعدد اقدامات  پیش کیے ہیں.

جن میں مالیاتی نگرانی کی تاثیر کو مؤثر طریقے سے بہتر بنانا اور تمام مالیاتی سرگرمیوں کو قانون کے مطابق نگرانی میں لانا شامل ہے۔کانفرنس  میں اعلیٰ معیار کے  مالیاتی کھلے پن اور چین کی مالیاتی مارکیٹ کی بین الاقوامیت کو فروغ دینے کے انتظامات کیے گئے۔ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مالیاتی شعبے کے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے کی ضرورت ہے۔