تبت کی حکمرانی

وائٹ پیپر "نئے دور میں تبت کی حکمرانی کیلئے سی پی سی کی پالیسوں کا اجرا

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی ریاستی کونسل کی دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس میں "نئے دور میں تبت کی حکمرانی کے لئے سی پی سی کی پالیسوں پر عمل اور تاریخی کامیابیاں” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔

جمعہ کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نئے دور میں تبت کی حکمرانی کے لئے سی پی سی کی پالیسیاں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عمل اور تبت کے حقیقی حالات کی بنیاد پر مبنی ہیں اور یہ تبت کے معاملات کے حوالے سےشی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کا ایک مرتکز مظہر ہیں جو تبت میں اچھا کام کرنے کے لیے بنیادی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ نئے دور میں تبت کی حکمرانی کے لئے سی پی سی کی پالیسیوں کی رہنمائی میں تبت کی مجموعی سماجی صورتحال مستحکم اور بہتر ہوتی جا رہی ہے، اقتصادی تعمیر ہمہ جہت انداز میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے، عوام کے معیار زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے،قومیتی اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا گیا ہے.

ثقافتی شعبے میں خوشحالی دیکھی گئ ہے اور تبت ملک کے دیگر علاقوں کےساتھ ہمہ جہت طریقے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر پر گامزن ہو گیا ہے۔