نواز شریف نے ضمانت کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی نئی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ضمانت کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی نئی درخواست دائر کردی۔ پیر کو دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ کیس کو جلد سماعت کرنے کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔ موقف اختیار کیاگیا کہ پہلی درخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کیس مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت پہلے میری 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔ موقف اختیار کیاگیا کہ نوازشریف کی صحت پہلے سے خراب ہو چکی ہے،استدعا ہے کہ کیس کو رواں ہفتے ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔