اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں،اٹارنی جنرل اگلی سماعت پر فریقین کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں، کیس کی اگلی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔ پیر کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہاگیاکہ رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔حکم نامہ کے مطابق اگلی سماعت پر رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کے التوا کی وجوہات سے آگاہ کریں۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ مطلوبہ رپورٹ دو ہفتے کے اندر عدالت میں جمع کروائی جائے۔حکم نامہ میں کہاگیا کہ اٹارنی جنرل اگلی سماعت پر فریقین کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ اگلی سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں۔ عدالت نے کہاکہ کیس کی اگلی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM